ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں ایل آئی سی کا 61واں سالانہ جلسہ

بھٹکل میں ایل آئی سی کا 61واں سالانہ جلسہ

Sat, 02 Sep 2017 19:31:47    S.O. News Service

بھٹکل:02/ستمبر (ایس اؤنیوز) بھارتیہ انشورنش نگم کا 61 واں سالانہ جلسہ یہاں بھٹکل کے ایل آئی سی نگم دفتر میں منعقد ہوا جس میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر گنیش پربھو نے  ایل آئی سی کے گاہکوں کو مزید بہتر خدمات انجام دینے کی تمنا ظاہر کی۔ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر گنیش پربھو نے لائف انسورنس کمپنی سے جڑے گاہکوں سے آئندہ بھی تعائون کرنے کی درخواست کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایل آئی سی بھٹکل کے برانچ آفیسر سچن کلکرنی نے کہاکہ ایل آئی سی کے ملک بھر میں 13لاکھ سے زائد ایجنٹ ہیں، جن کے تعاون سے یہ کمپنی اب اپنا 61واں سالانہ جلسہ منا رہی ہے۔انہوں نے معاشی آزادخیالی اور کھلی منڈی کے دور میں بھی ایک ملکی ادارے کا اتنی مضبوطی کے ساتھ جاری رہنے کو  ایجنٹ حضرات کی تھکا دینے والی محنت قرار دیا۔ پروگرام میں ایل آئی سی افسران پرلہاد بھٹ، جی آر ہیگڈے ، ترقی جات افسران نذیر احمد، سی آر نائک، ونایک نائک، چن بسپا کولاری ، ایل آئی سی کے نمائندے پانڈورنگا نائک، ایم کے نائک، ایم این باگل،وینکٹیش، راجیش کامت، شری دھر نائک، وینکٹیش نائک، پدملتا جین وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام میں شری دھرنائک اور انپا دیواڑیگا کی تہنیت کی گئی ۔ سنئیر افسر نذیر احمد نے شکریہ اداکیا۔


Share: